وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سے نااہل لیگ نے بے پناہ توقعات وابستہ کررکھی ہے۔
ن لیگی سینئر رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ پی ڈی ایم کرپشن زدہ مشترکہ مفادات کے حامل افراد کا گٹھ جوڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ملک درست سمت میں جارہا ہے پی ڈی ایم کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔