• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی دعوے جھوٹ کا پہاڑ ثابت ہوئے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، تبدیلی دعوے جھوٹ کا پہاڑ ثابت ہوئےہیں۔

منصورہ لاہورمیں مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے، کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نا انصافی اور ظلم کے نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو فیملی کلب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور استعمار کے  نمائندوں سے نجات دلانا ہے۔

تازہ ترین