کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی جدوجہد سے نیا سال عوام کے لیے مبارک ثابت ہوا۔سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکٹ میں ٹریڈنگ پر اطمینان قابل فخر ہے،سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے واضح ہے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر ہے، انصاف ہائوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مخالفین کو حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا منہ توڑ جواب مل گیا ہے،نئے سال کے ا ٓغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔