• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی قیادت میں وفد کی ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات

لاہور(خبرنگارخصوصی )پاناما لیکس کے معاملہ پر تحریک انصاف  کی طرف سے وکلاء برادری کی حمایت لینےکے سلسلہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے دکھاوے کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہےپانامہ لیکس کے معاملے پر تعاون حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ایم این اے شفقت محمود سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن اور سیکرٹری انس غازی سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر دکهاوے کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے، ن لیگ نہیں چاہتی کہ بااختیار کمیشن بنا کر اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، ن لیگ کمیشن میں فرانزک آڈٹ پر اعتراض کر رہی ہے۔  انہوں نے کہ کمیشن بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی تجاویز میں وزن ہے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس میں ملوث ہر فرد کیخلاف بلاتفریق تحقیقات ہوں چاہے وہ کسی بهی سیاسی جماعت سے تعلق ر کھتاہو، صدر ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمن نے کہا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی کسی سیاسی جماعت کے زیر اثر نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنتی ہے، کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کے مئوقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن ساته دینے کا حتمی فیصلہ وکلاء کی مشاورت سے کرینگے، ہائیکورٹ بار پہلے ہی پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات کیلئے قرار داد منظور کر چکی ہے۔
تازہ ترین