• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سے 7دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت میں محمد شہزاد نے درخواست دائر کی تھی کہ محمد آصف نے کاروباری لین دین کے سلسلے میں اس سے5 لاکھ روپے ادھار لئے اور بدلے میں ایک چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہوسکا ہے اور رقم بھی واپس ادا نہیں کی جارہی، متعلقہ تھانے میں درخواست دی تاہم مقدمہ دائر نہیں کیا جارہا جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین