• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے مہندی لگے ہاتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے ہاتھوں میں گلاب اور چمبیلی کے خوبصورت کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔

نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ ’میں بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کروں گی۔‘

اس کے علاوہ نادیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُلہن بنے اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں نادیہ خان عروسی لباس میں ملبوس بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویر شیئر کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اُن کے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔


 واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین