• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان گیس کی قلت سے تنگ آگئیں

پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے موسم سرما میں گیس کی قلت سے تنگ آتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں سے اُن کی کہانیاں دریافت کرلی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں چائے کا کپ لیے موسم سرما سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہے ہیں۔


مذکورہ تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نادیہ خان اپنے ڈرائنگ روم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے سامنے گیس کا سلینڈر اور چولہا رکھا ہوا ہے جس پر ایک ہانڈی میں کچھ پک رہا ہے۔

نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’سوئی گیس کی قلت کی وجہ سے کھانے پکانے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں لیکن اسلام آباد کی جما دینے والی سردی میں خود کو گرم رکھنے کے لیے چائے تو بہت ضروری ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں گیس سلینڈر کے ذریعے چائے پکا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس اس کا ایک یہی حل ہے۔‘

میزبان نے مداحوں سے اُن کی کہانیاں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب بتائیں کہ آپ لوگ گیس کی قلت کے دوران کس طرح کھانا پکانا وغیرہ کرتے ہو۔‘

نادیہ خان کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ اُن کے علاقوں میں بھی موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کی قلت ہوگئی ہے اور وہ سلینڈر کا استعمال کرکے اپنے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

نادیہ خان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

تازہ ترین