• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز پرتپاک استقبال پر خوش، گاڑی کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنے کے لیے بہالپور پہنچ چکی ہیں ، جہاں ان کا پارٹی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا ۔

مریم نواز کی بہاولپور آمد پر کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے ، اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے ، جس کی ویڈیو مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ۔


مریم نواز کے ہمراہ گاڑی میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی موجود ہے ، جنہوں نے پارٹی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کے ہمراہ گاڑی میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین