• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق نے مریم نواز کے ساتھ باکسنگ چیلنج قبول کرلیا


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باکسر عامر خان کے اعلان پر مریم نواز کے ساتھ باکسنگ چیلنج قبول کرلیا۔

باکسر عامر خان نے فردوس عاشق اور مریم نواز کے باکسنگ مقابلے کا اعلان کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور جلسے نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے وارم اپ میچ کھیلے پھر رِنگ میں اُترے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب چاہیں مقابلہ کرلیں، پہلے راؤنڈ میں اپوزیشن کو چاروں شانے چت کریں گے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ  قبل از وقت سینیٹ الیکشن کا عمران خان کا چھکا تھا جو گراؤنڈ کے باہر جا کر گِرا، اپوزیشن اب تک بال ڈھونڈ رہی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے قانون کے پنچ مارکر نوازشریف کو سیاست کے رِنگ سے باہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناک آؤٹ ہو کر نواز شریف آکسفورڈ اسٹریٹ میں پیزے سے ہم کلام ہو رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔

تازہ ترین