• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان نے اگلے 2 برس کو اہم قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے آئندہ دو برس کو اہم قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ پاکستان نے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے لیے بہت انتظار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سال پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔


وسیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیوں میں انگلینڈ کا دورہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم 16 سال بعد پاکستان آئے گی، جس کے لیے رواں برس ونڈو نکالنے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔

پی سی بی سی ای او نے یہ بھی کہا کہ ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تازہ ترین