• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی :کامران غلام سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی




قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کانام سامنے آگیا ہے۔

کامران غلام قائداعظم ٹرافی کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا کی نمائندگی کرنے والے کامران غلام نے قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں 1200 سے زائد رنز بنالیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر جاری خیبر پختون خوا اور سینٹرل پنجاب کے فائنل میں کامران غلام 80 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔


25 سالہ بیٹسمین کامران غلام کا یہ قائداعظم ٹرافی کا دوسرا سیزن ہے، انہوں نے اس سیزن میں 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اُن کی نصف سنچری کی اننگز کی ویڈیو شیئر کی تو اُس کے ساتھ انہیں ’ مسٹر ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

تازہ ترین