پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ محنت کرنے والے بیگناہ انسانوں کے قاتل کسی رعایت کےمستحق نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر گہری فکر مندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی معاشرے کو گہرے زخم دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مزدوروں کے اہلخانہ کو مالی پیکج، بچوں کی تعلیم کا سرکاری خرچ پر بندوبست کیا جائے۔