جمعیت علماء اسلام (ق) کے سربراہ مولانا اجمل قادری نے کہا ہے کہ کرک اور کوئٹہ واقعات شیخ رشید کے مستعفیٰ ہونے کے لیے کافی ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مولانا اجمل قادری سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد مولانا اجمل قادری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ انتخابات وقت پر ہونا وفاق کی مضبوطی کا تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرک اور کوئٹہ واقعات شیخ رشید کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہیں، حکومت کرک میں مندر جلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
جے یو آئی (ق) کے سربراہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مسلسل جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم مذاکرات سے معاملات سلجھ سکتے ہیں۔
مولانا اجمل قادری نے کہا کہ حکومت کرک مندر جلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی تو پاکستان کا مثبت پیغام دنیا کے ہر خطے تک جائے گا۔