وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد اور لاہور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو مرتبہ دہشت گرد اکٹھے ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آسکتی ہے، راولپنڈی اور لاہور میں تھریٹ کے باعث ہائی الرٹ ہے۔
دوران گفتگو انہوں نے نئے وزیر ریلوے اعظم سواتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہتر آدمی ہیں، جن کی قیادت میں ریلوے آگے جائے گی۔