• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں آئے روز مزدوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کوئٹہ میں 11 مزدوروں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے مزدوروں کو تحفظ دیا جائے ،اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کوئٹہ میں آئے روز مزدوروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد اور ملک دشمن قوتیں قومی سلامتی کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں، جن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مزدور بھائیوں کے ورثاء کے ساتھ ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کے درجات کو بلند کرے۔

تازہ ترین