• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی، بغداد میں امریکی فوج کی بے دخلی کیلئے مظاہرہ

تہران (جنگ نیوز )عراق کے شہریوں نے امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر امریکی فوجیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر اسرائیل کے حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر کی طرف جانے والی سڑکیں ہزاروں مظاہرین سے بھر گئیں۔مظاہرین میں شامل ایک شخص ابو احمد نے کہا کہ آج ہم یہاں امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں کی مذمت کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو انہوں نے ہمارے رہنماؤں پر کیے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کو ہلاک کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ عراق میں امریکی افواج پر حملوں کی آڑ میں جنگ شروع کرنے کے اسرائیلی منصوبے ʼہوشیار رہے۔ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ایک اسرائیلی عہدیدار نے اس الزام کو ʼجھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حملوں کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین