پشاور (نمائندہ جنگ ) ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر پی ٹی ایم کے رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ پریس کلب کے سامنے پی ٹی ایم رہنمائوں نے علی وزیر کی رہائی کیلئے احتجاج کیااحتجاج میں ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی کی گئی، شرقی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ،احتجاج کی قیادت ڈاکٹر سعید اور محسن داوڑ کررہے تھے ، مظاہرین نے حکومت اور پاک فوج کے خلاف اشتعال دلانے والی تقاریر کیں، پولیس نے ڈاکٹر سعید عالم کو گرفتار کرلیا۔