گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی کالونی کا سالانہ اجلاس ہلڑ بازی کا شکار ہو گیا ڈی سی کالونی کے ممبران کا اجلاس زیر صدارت ایڈمنسٹریٹر کو اپریٹو ممبر خالد چیمہ ہو رہا تھا کہ امن گروپ کے عہدیداران اور دیگر ووٹرز نے اعتراض کیا کہ اجلاس میں ممبران کے علاقہ آؤٹ سائیڈر لوگوں کی بڑی تعداد ہے، انہیں اجلاس سے باہر نکالنے کیلئے کہا گیا تو انتظامیہ کے حمائت ہافتہ افراد نے امن گروپ کے ممبران فاروق گوندل ، اویس شبیر مہر ،شوکت چہل سمیت امجد بٹ ، پرویز بٹ وغیرہ کو تھپڑ اور ٹھڈے مار کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ 95فیصد ووٹرز نے ایڈمنسٹریٹر اعجازچوہدری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈی سی کالونی کے کاموں کی منظوری دے دی ہے۔