اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) نیب نے 2018 سے 31 دسمبر 2020تک3سال کی رپورٹ جاری کی ہے ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔ نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 714 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ،نیب کی دیگر اینٹی کرپشن تنظیموں کے مقابلے میں مجموعی طور پر سزا کی شرح68.8 فیصدہے۔ نیب نے اپنے 7ریجنل بیوروز کی 3 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ،رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کو 2018میں 8057، 2019 میں 8727اور 2020میں 4287 شکایات موصول ہوئی ہیں اور تمام شکایات کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے 2018 میں 215 ، 2019 میں 237 اور 2020 میں 255 شکایات کی جانچ پڑتال کی۔ نیب راولپنڈی نے 2018 میں162 ،2019میں 172اور 2020 میں 179 انکوائریاں، 2018 میں 71 ، 2019 میں 83 اور 2020 میں 64 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی، 2018 میں 213 ، 2019 میں 233 اور 2020 میں 246 ریفرنس دائر کئے ۔ نیب راولپنڈی نے 2018 میں 287.293983 ملین روپے، 2019 میں 93473.16148 ملین روپے اور 2020 میں 196222.736054 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ، نیب لاہور نے 2018 میں 9631 ملین ، روپے 2019 میں 33554 ملین اور روپے 2020 میں 29025 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، نیب کراچی نے 2018 میں 8874.432 ملین ، روپے 2019 میں 3329.231 ملین اور 2020میں 80975.781 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ، نیب خیبر پختونخواہ نے 2018 میں 356.780ملین ، روپے 2019 میں 244.754 ملین اور 2020 میں 131.780 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، نیب بلوچستان نے 2018 میں 1054.022 ملین ، روپے 2019 میں 71.658 ملین اور 2020 میں 48.728 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔نیب سکھر نے2018 میں 748.672 ملین ، روپے 2019 میں 8.5 ارب اور 2020 میں 16.882 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔نیب ملتان نے 2018سے31 دسمبر2020تک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 2018 میں 1220.49 ملین روپے 2019 میں 2384.08 ملین اور 2020 میں 499.82 ملین بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔