اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے این آر او کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں 100 دن ہو گئے، 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو 100 دن گرفتار کر کے آٹا، چینی چوری کی گئی، اب گیس اور بجلی بھی چوری کی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے کی پوری تیاری ہے، ان کے خلاف لہرائے گئے کاغذ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اینی آر او لینے کے لیے گرفتار کر رکھا ہے لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔