• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولنے کا فیصلہ


عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 25 جنوری سے پرائمری تا 8ویں کلاس کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، 18جنوری کونویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں شروع ہوجائیں گی جبکہ یکم فروری سےجامعات ،دیگر اعلی تعلیمی ادارےکھل جائیں گے۔



وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ گیارہ جنوری سے آن لائن لرنننگ ہوسکتی ہے ،بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔14 اور 15 جنوری کو صحت کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا،  اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین