• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے13 سرکاری کالجز میں 100 سےبھی کم طلبہ


خیبرپختونخوا میں نجی کالجز میں داخلے لینے کا رجحان بڑھ گیا، خیبرپختونخوا  کے 13 سرکاری کالجز میں 100 سے بھی کم طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

‎ ہر طالب علم پر نجی تعلیمی اداروں سے بھی کئی گنا زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہے، خیبرپختونخواکے13سرکاری کالجز کا سالانہ بجٹ 32کروڑ91لاکھ روپے ہے۔

‎خیبرپختونخوا کے13 میں سے بعض سرکاری کالجز میں طلبہ کم ہیں جبکہ اسٹاف زیادہ ہے۔

‎ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ‎ کالجز کیلئے فنڈز جاری کئےجار ہے ہیں، کالجز میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جائے۔

‎انہوں نے کہا اس صورتحال سے نمٹنے کیلئےسرکاری کالجز کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین