• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ مچھ میں غریب مزدوروں اور معصوموں کے ناحق قتل کے المناک واقعہ پردلی صدمہ ہے، مچھ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مچھ کےالمناک واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسے دلخراش اور المناک واقعات کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں بددلی پھیلانا چاہ رہا ہے، 14 نومبرکو ایک ڈوزئیر کے ذریعے دہشتگردی کی بھارتی پشت پناہی کے شواہد دیئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا ہے، آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کھل کر بھارت پر تنقید کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت براسلوک کیا جارہا ہے، ان مظالم کی وجہ سے بھارت کے اندر سے آوازیں اُٹھ رہی ہیں، اپوزیشن اس صورتحال کے پیش نظرذاتی ایجنڈے کو چھوڑ کرقومی مفاد کو ترجیح دے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ شفاف انتخابات سمیت قومی اُمور پر بات چیت کریں، ہم نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کو مدعو کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کا نقطہ نظر شفاف انتخابات ہیں تو بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین