• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے، سلیم مانڈوی والا

 ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا  کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں ہو، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔

 جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کمیٹی نے کسی کو بلایا ہو اور وہ  نہ آیا ہو۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب بھی ایک سرکاری افسر ہے، ان کو بھی بلایا جاسکتا ہے، سینیٹ کمیٹی نیب کے لوگوں کو پہلے بھی بلاتی رہی ہے، وہ آتے بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی چیئرمین نیب کو نہیں بلایا، ڈی جی نیب آتے رہتے تھے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انسانی حقوق پر لوگوں کو بڑی شکایات ہیں، ان کو سنیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کمیٹی چیئرمین نیب کو بلائے اور وہ  نہیں آئیں، کمیٹی بلائے اور چیئرمین نیب نہ آئیں یہ نہیں ہوسکتا۔

 سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر چیئرمین نیب نہیں آتے ہیں تو اس کا پھر ایک طریقہ کار ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے تفصیلی گفتگو پروگرام جرگہ میں ہفتےکی رات 10بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین