• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 25 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 25 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹا گرام پر 250 ملین فالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 250 ملین فالوورز مکمل ہونے پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےگذشتہ ہفتے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین