آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

کراچی میں جاری قائدِاعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کھیل کے آخری روز دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے مزید 216 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری فائنل میں خیبر پختون خوا نے سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں اس نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 140 رنز بنالے۔

عثمان صلاح الدین 51 اور محمد سعد27 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، محمد اخلاق 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی خیبر پختون خوا کی ٹیم نے چوتھے دن اپنی دوسری نامکمل اننگز 243 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی اور لنچ سے قبل پوری ٹیم 312 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، کامران غلام 108 اور خالد عثمان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے مزید 216 رنز درکار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید