وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیر اعظم عمران خان کے طیارے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے، وزیر داخلہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہزارہ کمیونٹی سے ملیں گے۔
متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے ہزارہ کمیونٹی کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مظاہرین کے مطالبات سننے کوئٹہ جارہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مچھ کا واقعہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہمارا موقف یکساں ہے۔