• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا


امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

 ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے قانون کی منظوری پر امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جب کہ سینیٹ نے یہ بل پچھلے جمعے کو منظور کیا۔


اب اس بل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو گا۔

بل کے تحت یو ایس ایڈ پر لازم ہو گا کہ وہ پاکستانی خواتین کو 50 فیصد وظیفہ دے۔ یہ تعلیمی وظائف مختلف مضامین میں دیے جائیں گے۔

تازہ ترین