وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جنیوا کنونشن میں صاف لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مقامی باشندوں کو کسی اور ملک کی جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا۔
شیریں مزاری کی آسیہ اندرابی کے بیٹے کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ آسیہ اندرابی کی صحت ٹھیک نہیں لیکن ان کو کوئی طبی سہولیات میسر نہیں، بین الاقوامی این جی اوز کو آسیہ اندرابی کے معاملے کو دیکھنا چاہیے۔
اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل آسیہ اندرابی کے لیے آواز اٹھائیں۔