آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محمد عامر کا بیٹیوں سے اظہار محبت

حال ہی میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بالر محمد عامر نے بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔

محمد عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دونوں بیٹیوں کی ایک ہی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بیٹیاں اپنے والد کے سینے پرسو رہی ہیں۔


محمد عامر کی تصاویر کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ فاسٹ بالر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دسمبر میں مصباح الحق اور وقار یونس پر سنگین الزامات لگانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید