• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جرمانوں کی مہم تیز

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جرمانوں کی مہم کو تیز کیا گیا ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی حدود میں 103 عمارتوں میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں جن پر مجموعی طور پر 26کروڑ 34لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 11کروڑ اور 91لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں چیف آفیسر علی عباس بخاری اور تمام میٹرو پولیٹن آفیسرز شریک ہوئے۔ کمشنر نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی سٹریٹ لائٹس میں بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے لئے جدید بجلی کے میٹروں کے استعمال کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس حوالے سے آئیسکو کا دو ماہ سے جاری سروے اس ہفتہ مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع قبرستانوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور صفائی کا عمل جاری ہے اور اس کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین