راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس ملازمین کیلئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل بیرک قائم کر دی گئی۔ 88بستروں پر مشتمل ایک بیرک سی پی او راولپنڈی کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ اس بیرک میں جدید میس ہال‘ پولیس ویلفیئر مرکز‘ جم‘ لائبریری‘ تھانوں اور پولیس چوکیوں میں گرم پانی کیلئے گیزر کی تنصیب اور لیڈیز پولیس کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ بیرک کی مثال راولپنڈی پولیس کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ سی پی او محمد احسن یونس نے بتایا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر میری ترجیحات میں شامل ہے۔ یاد رہے ماڈل بیرک میں نئے بستر، رضائیاں، تکئے، ہیٹر، گرم پانی، واش روم اور ہر بیڈ کے ساتھ میز، الماری کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔