• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی کانگریس  کی جانب سے اسکالرشپ بل منظور کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے۔

اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں ملالہ یوسف زئی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ملالہ ہمارا فخر ہے۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’ملالہ کو اسی طرح مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں ملیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے۔‘

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ 

امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جبکہ سینیٹ نے یہ بل پچھلے جمعے کو منظور کیا۔

اب اس بل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو گا۔

تازہ ترین