• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سانحہ مچھ کیخلاف دھرنا، ’عمران خان کوئٹہ آؤ‘ کےنعرے


کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کا کان کنوں کی میتیں رکھ کر دھرناجاری ہے، دھرنےمیں’’عمران خان کوئٹہ آؤ‘‘ کے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے میں مردوں کےعلاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے دھرنا شرکاء سے مذاکرات ناکام ہونے پر وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ آنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں بھی مچھ واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری کی جانب سے پاور ہاؤس سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج کےباعث پاور ہاؤس سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس سے ناگن چورنگی جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ سے گزارا جارہا ہے۔

تازہ ترین