• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹین میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے , عاطف رانا

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ  28 جنوری سے ٹی ٹین کا میلا لگے گا، ٹی ٹین میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

 عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو شاہد آفریدی کی خدمات بھی حاصل ہیں، اس بار این او سی ملے ہیں اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، پی ایس ایل 6 میں بھی مایوس نہیں کریں گے۔

عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے بعد لاہور میں اسپورٹس لیگ کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے Tٹین سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ٹی ٹین میں اچھا پرفارم کریں گے، ٹی ٹین لیگ کے لیے اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو قلندرز کے لیے چنا ہے، پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کی اچھی ٹیم بنانے جا رہے ہیں، ہم نے پہلے8 کھلاڑی جو رکھے ہیں وہ ان فارم کھلاڑی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کی فارم سب کے سامنے ہے، ہم نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مضبوط طریقہ سے کامیابی کی بنیاد رکھی۔

تازہ ترین