• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ اٹیک کے بعد گنگولی کا کوکنگ آئل کا اشتہار رکوادیا گیا

بورڈ آف کنٹرول کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی کو ہونے والے ہارٹ اٹیک کے بعد اب ان پر فلمائے گئے کوکنگ آئل کے اشتہار کی تشہیر رکوادی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ 2 جنوری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

سابق کپتان کے اہلِ خانہ میں سے کسی نے میڈیا کو بتایا کہ سارو گنگولی جب کھڑے ہونے میں بھی اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور انھیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو انھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم بعد میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ سارو گنگولی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سربراہ کوکنگ آئل کے جس اشتہار میں سربراہ بی سی سی آئی کو لیا گیا تھا اس کی تشہیر رکوادی گئی ہے۔ 

اڈانی ولمر نامی اس کمپنی کے ڈپٹی سی ای او انگشو ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے ٹی وی کمرشلز کو سارو گنگولی کی طبیعت بہتر ہونے تک روکا ہوا ہے تاکہ ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرکے چیزوں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔‘ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمت واقعہ ہے اور یہ کسی کے بھی ساتھ پیش آسکتا ہے۔ 

کمپنی کے سی ای او اپنی پروڈکٹ کی صفائیاں دینے لگے اور کہا کہ یہ صرف ایک ککنگ آئل ہے یہ دوا نہیں ہے، دل کی بیماریاں لگنے کے کئی عوامل ہوتے ہیں۔ 

تازہ ترین