وزیرِ انسدادِ منشیات اعجاز شاہ سے سربراہ ایرانی نارکوٹکس پولیس بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک سے منشیات کے خاتمے کے لیے اقدامات کو زیرِ غور لایا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ پرامن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کا اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا لائحہ عمل ہے، اگر منشیات کی ڈیمانڈ کو کم کیا جائے تو فراہمی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ ایرانی سرحد کے ساتھ موجود علاقوں میں بھی ڈیمانڈ کم کرنے پر کام کیا جائے گا۔
انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے کو جلد مکمل طور پر حل کر لیں گے۔
سربراہ ایرانی نارکوٹکس پولیس نے سرحدی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھی مثبت اور بروقت کارروائی کی امید ہوگی۔