• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( ایوب نا صر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدسابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان منگل کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخابات کے علا وہ لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سابق وزیراعظم سے گفتگو کی اوربعض ایشو ز پر سوالات کیے ۔ دونوں رہنما ئوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی سے تحریک کامیابی کی جانب رواں دواں ہےاور حکومت شدید دبا ئو میں نظر آتی ہے ،نواز شریف نے کہاکہ’’ مولانا صاحب ‘‘ کہتے ہیں اب دبا ئو میں نہیں اور حا لت یہ ہےکہ کابینہ اجلاس کی بریفنگ بھی پی ڈی ایم کے خلاف زہر اگلنے سےبھری پڑی ہے ۔

تازہ ترین