• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شُماری کو سیاسی منافقت کی نظر نہیں ہونے دینگے، مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شُماری کے اہم ترین معاملے کو سیاسی منافقت کی نظر ہونے نہیں دیں گے۔ کراچی کی گنتی ٹھیک کرانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ پورے سندھ بالخصوص کراچی کے عوام اتوار 10 جنوری کو متنازع مردم شُماری کو حتمی تسلیم کرنے پر نرسری، شاہراہِ فیصل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں شرکت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین