• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحان 7مئی سے شروع ہوگا

راولپنڈی (ا پنے نامہ نگار سے) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2021 سات مئی سے شروع ہو گا ۔ آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول درجہ ذیل ہے،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ28 جنوری، دوگنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ8فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 15فروری ہے،تین گنا فیس اور200روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 27 اپریل ہے ۔ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ آرٹس مضامین/علوم السنہ شرقیہ کے امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000روپے بھی جمع کرائیں گے،داخلہ فارم پروسینگ فیس 530روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی،پارٹII- اور کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شامل امتحان ہونے والے تمام ریگولر/پرائیویٹ امیدوار 600روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے ۔ نئے الحاق شدہ اداروں کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10دن کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی ۔ بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اُس کے مطابق فیس وصول کی جائیگی۔
تازہ ترین