وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم 20 سے 25 فیصد کم ہے۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں دونوں ڈکیتیوں کے ملزموں کو پکڑ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فضا ختم کی گئی پولیس چوکیوں کے خلاف ہے، پولیس چوکیوں پر لوگ گھنٹوں دھکے کھاتے تھے، اب پولیس کے پاس گاڑیوں کا ڈیٹا ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ 800 کے 800 کیمرے کام کریں گے اور ایگل اسکواڈ ہوگا، جب میں آیا تھا تو سیف سٹی کے 500 کیمرے تھے اب 800 کے 800 کام کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس چوکیوں پر یہ لوگ بھتا لیتے تھے، چوکیوں پر سیاحت کے لیے مری جانے والی خواتین، لڑکیوں کے سامان، پرس کی تلاشی لیتے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ چوکیوں پر تلاشی کے باعث اسلام آباد آدھ پونا گھنٹہ دیر سے کھلتا تھا۔