صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دستی بم ھماکے کے 3 زخمی بچے اسپتال لائے گئے، زخمی بچوں کی عمریں 5، 12 اور 14 سال ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔