پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہزارہ برادری کے افراد سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں۔
مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنوں کیلئے اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے، میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ﷲ تعالی ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، آپ کو صبر دے، آمین۔