• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت میں عوام بھوکا مرنے پر مجبور ہیں، عبدالغفور حیدری

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں لیکن عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کا جلسہ جعلی حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بھوکے مرنے پر مجبور کردیا ہے۔


پی ڈی ایم رہنما نے مزید کہا کہ آج کے حکمران چینی، آٹا، سیمنٹ چور ہیں، ہم نااہلوں کا تختہ الٹنے کے لیے عوام کے پاس آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کردار میں کبھی جھول نہیں آیا، ہم نہ جھکے اور نہ ہی بکے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں سے انصاف نہیں ہوگا یہ جعلی ہیں۔

تازہ ترین