• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 118 نئے مریضوں کی تشخیص، 7 کا انتقال

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 118 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار377 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 7 کورونا مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 272 ہوگئی ہے۔


وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 144 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 899 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 206 ہے۔ جبکہ351 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین