وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے آنے سے مسئلہ حل ہوتا تو وہ آنے میں 2 منٹ نہیں لگائیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سانحہ مچ بڑا سانحہ ہے، اس نے ہمیں بہت رنجیدہ کیا، ہماری کوشش ہوگی کہ کوئٹہ شہر اور صوبے میں امن اور تحفظ کو بہتر بنائیں۔
انہوں نے ہزارہ برادری اور مچھ سانحہ میں جاں بحق کانکنوں کے لواحقین سے اپیل کہ وہ تدفین کےمعاملے کو وزیراعظم کی آمد یا کسی اور بات سے مشروط نہ کریں۔