• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ساتھ دھرنا چوتھے روز بھی جاری


وزیراعظم  عمران خان کی کوئٹہ آنے کی یقین دہانی اور سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین کی اپیل کے بعد بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا شدید سردی میں میتوں کے ساتھ دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

وزیراعظم سے پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی امام بارگاہ ولی عصر اور دھرنے میں جاکر شرکا سے شہدا کی جلد تدفین کرنے کی اپیل کی تھی۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دس کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری کا جاں بحق کان کنوں کی میتوں کےہمراہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔

احتجاج کرنے والوں نے صوبائی وزرا کی دھرنا ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوئٹہ آکر مکمل یقین دھانی کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین