اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما آج کوئٹہ جاکر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان (ن )لیگ کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ (ن) لیگ کے مرکزی رہنما بھی کوئٹہ جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔
علاوہ ازیں جمعیت علما اسلام (ف )کا وفد بھی آج ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سے کوئٹہ جائے گا۔
وفد مولانا فضل الرحمٰن کا خصوصی پیغام ہزارہ برادری تک پہنچائے گا۔