لندن ( پ ر)پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے وہ واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے،انہیں نیب کے سامنے ہرگز پیش نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ نیب احتسابی نہیں بلکہ انتقامی ادار ہ ہے جسےہر دور میں حکومتی ایوانوں سے مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا گیاحالانکہ مولانا کے40 سالہ دور سیاست میں ان پر کرپشن کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔ عمر توحیدی نے نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طفلانہ سوالات خود ادارہ کی جگ ہنسائی کا باعث بن گئےہیں،انھوں نے مولانا کے سیاسی مخالف کار پردازوں کو کہا کہ وہ میدان میں آکر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مولانافضل الرحمٰن کا مقابلہ کریں۔