• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوباز شریف نیب جاکر حبیب جالب بن جاتے ہیں، فردوس عاشق

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نیب جاکر حبیب جالب بن جاتے ہیں۔

ایک دوسرے کو 10پرسنٹ اور چالیس چور کہنے والے کس بنیاد پر اکٹھے ہوئے ،شوگر مافیا، آٹا مافیا، گندم مافیا، قبضہ مافیا، جہاں جہاں مافیا ہے اس کا سر کچلنے کا اعزاز وزیراعظم کو حاصل ہے ، شوباز شریف نیب کے سامنے حبیب جالب بننے کی کوشش کرتے ہیں اور حبیب جالب کے کلامکی توہین کرتے ہوئے ہر بات کے جواب "میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا "کی گردان شروع کر دیتے ہیں۔

 پی ڈی ایم کے استعفوں کو فنگس لگ چکی ہے۔صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خانکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاصحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آجر اور اجیرسمیت دیگر سٹیک ھولڈرز سے مشاورت کریں گے۔

صحا فیوں کو تحفظ دینے کیلئے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ہم نے صحافیوں کو ان کے حقوق دئیے۔

 سابق ادوار کے اشتہارات کی رقم میڈیا کوہم ادا کررہے ہیں۔ دریں اثناء ایک بیان میں فر دوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ”کرپشن کے مگر مچھ“پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں -

تازہ ترین